بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری

صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا

بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی قومی ٹاسک فورس کے 15 اراکین کو سول اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری سے 10 اراکین کو ستارۂ امتیاز اور 5 اراکین کو تمغۂ امتیاز عطا کیا جائے گا۔

Load Next Story