پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے 172 کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سلطانز کی جانب سے جوش فلیپی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان ایشٹن ٹرنر نے ناٹ آؤٹ 43 رنز کی باری کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں اسٹیون اسمتھ 31، عرفات منہاس 25، شان مسعود 6 اور صاحبزادہ فرحان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان ارشاد اور کپتان شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سمیر منہاس 28، فہیم اشرف 26، ڈیوون کونوے 26، حیدر علی 13، آندرے ہوس 11، عماد وسیم 8 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان مرزا 3 رنز ناٹ آؤٹ بناکر پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹر سڈل، عرفات منہاس اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔