ایران نے پاکستانی پرچم بردار 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار
فوٹو: فائل
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس تعمیری اقدام سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘مجھے ایک بڑی خبر دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت ایران نے پاکستانی پرچم تلے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار جہاز گزرنے کی اجازت کے نتیجے میں 'روزانہ دو جہاز آبنائے سے گزریں گے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ایران کی طرف سے یہ ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے اور لائق تحسین ہے، یہ امن کا ضامن ہے اور اس سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی’۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ مثبت اعلان امن کی طرف ایک بامعنی قدم کی نشان دہی کرتا ہے اور اس سمت میں ہماری اجتماعی کوششوں کو تقویت دے گا’۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘بات چیت، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے ایسے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں’۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی ایرانی سمندر حدود سے گزر کر 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگرانداز کیا، مذکورہ جہاز میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایم ٹی کراچی کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دے دی گئی تھی۔