تعلیمی اداروں کی تعطیلات اور آن لائن کلاسز سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن فیک ہے

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے۔

اپنے ایک جاری بیان میں وزیر تعلیم  پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق نوٹیفکیشن فیک ہے، تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی، ہائیبرڈ نظام نہیں چلے گا، آن لائن کلاسز کی طرف نہیں جا رہے، اسکول آئیں، پڑھائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Load Next Story