وڈیرہ شاہی جیت گئی، انصاف ہار گیا، تہرے قتل کیس کے فیصلے پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل 

فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے، امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر بیان


ویب ڈیسک March 30, 2026

ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں کرمنل کورٹ نے نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ اس پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ردعمل دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فیصلے نے پھر ثابت کردیا نظام انصاف طاقت ور جاگیر داروں کے گھر کی لونڈی ہے، ‏قوم کی بیٹی ام رباب چانڈیو کی تاریخی جدوجہد کو سلام۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وڈیرہ چیئرمین سے سوال ہے کہ کیا ام رباب چانڈیو سندھ کی بیٹی نہیں ہے، طاقتور اور جاگیردار ہی آپ کے چہیتے ہیں؟ سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ام رباب کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔