بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں مداخلت کرنے پر شازیہ مری کو جھاڑ دیا

صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم آپ کس وزیر کی بات کررہے ہیں تاہم شازیہ مری نے نام لے لیا


ویب ڈیسک May 14, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران مداخلت پر خاتون سیکریٹری اطلاعات کو جھاڑ پلا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد کے بلاول بھٹو پریس کانفرنس کررہے تھے کہ اس دوران صحافی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے سے متعلق سوال کیا۔

اس پر بلاول نے وزیر کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے نہیں اندازہ اپ کس وزیر کی بات کر رہے ہیں تاہم اسی دوران شازیہ مری نے مداخلت کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی کا نام لیا۔

شازیہ مری کی جانب سے مداخلت کرنے پر بلاول بھٹو نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔

پی پی کی سیکریٹری اطلاعات نے جواب دیا کہ سر میں بتا رہی تھی، اس بر بلاول نے غصے میں جواب دیتے ہوئے دو بار شکریہ شکریہ کے الفاظ کہے۔