خیبر: زمین کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 5 ہلاک، 2 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
خیبر میں فرنٹیئر روڈ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ کی وجہ سے یہ جھڑپ ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔