گیس بحران کی شدت: بھارت میں شہری نے سلنڈر کی پوجا کر ڈالی، ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات اب براہِ راست عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے لگے ہیں، جہاں بھارت میں ایل پی جی کی قلت نے صورتحال کو غیر معمولی بنا دیا ہے۔ اسی پس منظر میں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی شخص کو گیس سلنڈر کی پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس عمل کو محض عجیب حرکت نہیں بلکہ بڑھتی مہنگائی، ایندھن کی کمی اور عوامی بے بسی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ کئی افراد کے مطابق یہ ویڈیو دراصل اس شدید بحران کی عکاسی کرتی ہے جس نے روزمرہ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں گھرانے اس بحران سے متاثر ہو رہے ہیں اور کھانا پکانے جیسی بنیادی ضرورت بھی مشکل بنتی جا رہی ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی کے مسائل جلد حل نہ ہوئے تو یہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور توانائی بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔
 

Load Next Story