سائیکل مکینک نے 11 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم بچے کو اسکول کی چھٹی کے بعد چندرائے گاؤں میں واقع اپنے گھر لے گیا جہاں بدفعلی کا ارتکاب کیا، پولیس

لاہور:

سائیکل مکینک نے گیارہ سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے  کوٹ لکھپت میں سائیکل مکینک نے 11 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم نفیس بچے کو اسکول کی چھٹی کے بعد چندرائے گاؤں میں واقع اپنے گھر لے گیا جہاں بدفعلی کا ارتکاب کیا۔

بعد ازاں ملزم نے بچے کو شنگھائی پل پر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ والد کاشف کی جانب سے دریافت کرنے پر بچے نے تمام واقعہ بتا دیا۔

ایس ایچ او افضال رؤف نے والد کی درخواست پر فوری کارروائی شروع کی اور پولیس نے چندرائے گاؤں سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Load Next Story