اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے بلاسود قرض کی رقم واپس کردی

سابق جج نے گھر کی تعمیر کے لیے کروڑوں کا بلا سود قرض لیا تھا جس کی ہر ماہ تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی تھی، ذرائع


فیاض محمود March 31, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ہائی کورٹ کے برطرف جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کے لیے لیا گیا بلا سود قرض واپس کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے قرض کی بقیہ رقم 3 کروڑ روپے ادا کر دی ہے۔

طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کا بلا سود قرض لیا تھا جس کی ہر ماہ اقساط کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی تھی۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے وقت ان پر 3 کروڑ روپے قرض واجب الادا تھا۔

بطور جج برطرفی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں قرض کی رقم واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج طارق محمود جہانگیری نے تمام واجبات کلیئر کرتے ہوئے بقیہ رقم واپس جمع کرا دی۔