6 سالہ بچی کو ورغلا کر نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور:

6 سالہ بچی کو ورغلا کر نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ریس کورس کے علاقے بستی سیدن شاہ میں 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ بچی کے والد ہارون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی اپنی اہلیہ اور دیگر بچوں کے ساتھ شاپنگ کے لیے گیا تھا کہ ملزم نے  6 سالہ بچی کو ورغلا کر سیڑھیوں میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں۔ بعد ازاں واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس کی مدد سے پولیس نے کارروائی کی۔

ریس کورس پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story