اسرائیل کا جنگی جنون، لبنان پر قبضے کا منصوبہ
اسرائیلی فوج لبنان کے اندر دفاعی پوزیشن سنبھالے گی، اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیل کا جنگی جنون اب لبنان کے علاقوں پر قبضے کے منصوبے میں تبدیل ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کے علاقوں پر قبضے کے منصوبہ کا انکشاف کیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ اسرائیلی لبنان کے علاقوں پر سیکیورٹی زون قائم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج لبنان کے اندر دفاعی پوزیشن سنبھالے گی۔ لیتانی دریا تک کے تمام علاقے کو اپنے سیکیورٹی کنٹرول میں لیں گے۔