ضلع خیبر: حالیہ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی

حکام کے مطابق 35 سے 40 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں

ضلع خیبر: حالیہ موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ ذرائع اے ڈی سی ریلیف ارشاد مہمند کے مطابق بارشوں کے باعث جانی نقصان کے علاوہ متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق 35 سے 40 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں 45 سے 50 گھروں کو نقصان پہنچا، متعدد دیواریں اور برآمدے منہدم ہو گئے، جبکہ کئی رہائشی کمروں اور چاردیواریوں کی دیواریں بھی گر گئیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story