یو اے ای سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے دو کھلاڑی وطن واپس طلب
دونوں کھلاڑی ایونٹ کے چند میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کا حصہ بن جائیں گے
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے دو کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کر لیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت کرنے والے محمد وسیم اور خوزیما بن تنویر کو مقامی سطح پر ہونے والے ڈی 50 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے چند میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کا حصہ بن جائیں گے۔