کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ملزمان 7 مارچ 2026 کو واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے، پولیس

کراچی:

گلشن معمار پولیس نے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان 7 مارچ 2026 کو واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے۔

فائرنگ سے شہری میاں بخش زرداری جاں بحق اور شوکت گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/394/302/34 تھانہ معمار میں درج ہے۔

پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز مع ایمونیشن، چھینے گئے 5 موبائل فونز اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ممتاز چنہ ولد محمد اکرم اور وسیم عرف کمانڈر ولد حیات خان شامل ہیں۔

ایس ایچ اوگلشن معماراسرارآفریدی کےمطابق ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پردوران ڈکیتی قتل کےملزمان کوگرفتارکیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بابو بروہی ہوٹل نادرن بائی گلشن معمار پر بھینسوں کا بیوپاری شوکت ولد محمد حیات اپنے دوست میاں بخش زرداری ولد اللہ رکھا زرداری گڈاپ کی طرف جا رہا تھا کہ تو تین نفر مسلح ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر سیدھی فائرنگ کر دی ۔

ملزمان کی فائرنگ سے میاں بخش زرداری ولد اللہ رکھا زرداری موقع پر فوت ہو گیا جبکہ ملزمان شوکت کا کی پیڈ موبائل ویگو ٹیل اور نقدی 20000/- روپے چھین کر موقع سے فرار ہو گئے جس کا مقدمہ الزام نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/394/302/34 ت پ تھانہ گلشن معمار میں درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گلشن اقبال پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے  ملوث ملزم ممتاز چنہ کوگرفتارکرکے واردات میں چھینا ہوا موبائل فون  اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے مہینے کی 7 تاریخ کواپنے دیگر دو ساتھیوں جاوید چنہ اورعزیز افغانی کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو اشخاص کو ڈکیتی کی نیت سے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائر نگ کی جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا زخمی ہو گیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ زخمی اور متوفی سے ایک موبائل فون اور نقدی 20000/- روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

اسرارآفریدی کےمطابق دوسری کارروائی کےدوران ایک ملزم وسیم عرف  کمانڈو کو گرفتار کیا گیا، جس سےمختلف وارداتوں کےچھینے ہوئے موبائل فونزاورغیرقانونی اسلحہ بمعہ راونڈزبرآمد کیاگیا۔

Load Next Story