مسلمانوں کیلئے بند مسجد اقصٰی کو اسرائیلیوں کیلئے کھولنے کی تیاری

فلسطینی اداروں کی جانب سے اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی ہے

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے اندر داخل ہوئے جب مسلمانوں پر داخلے پر پابندیاں عائد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کو اسرائیلی آباد کاروں کیلئے کھولنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی پولیس نے بین گویر اور اُن کے ساتھ 150 اسرائیلیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے دیا۔

فلسطینی اداروں کی جانب سے اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی ہے۔ القدس انٹرنیشنل انسٹی ٹیوشن نے کہا کہ یہ منصوبہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کے منصوبے کو تقویت دیتا ہے۔

فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنگ کا استعمال مسجد اقصیٰ کو ایک مشترکہ یہودی مقدس مقام میں تبدیل کرنے کے لیے ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے بین گویر کو مسجد کے امور پر موثر کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

Load Next Story