’ ملک کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہوں‘، صدر پزشکیان کا جذباتی بیان سامنے آگیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کی تیاری ظاہر کر چکے ہیں۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا، ’میں نے بھی ایران کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام متحد ہو کر ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایران میں کئی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
More than 14 million proud Iranians have so far registered to sacrifice their lives to defend Iran. I too have been, am, and will remain devoted to giving my life for Iran. https://t.co/B9GBHAAEMu
ایرانی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 2,076 افراد جاں بحق جبکہ 26,500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی مسلسل خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے اور خطے میں بڑے تصادم کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔