سلمان خان کی قرض میں ڈوبے راجپال یودیو کیلئے کی گئی پوسٹ وائرل
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے اداکار راجپال یادیو کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجپال یادو کو ایک ایوارڈ شو میں طنزیہ جملے کا سامنا کرنا پڑا جس پر مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔
حال ہی میں ہونے والے چیتک اسکرین ایوارڈز میں، جب راجپال عالمی کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ کی پیچیدگیوں پر بات کر رہے تھے، تو میزبان نے طنزیہ انداز میں انہیں کہا ’ راجپال بھائی، ڈالر اور روپے کی قدر جتنی بھی اوپر نیچے ہو، آپ کو اتنی ہی رقم واپس کرنی ہوگی جتنی ادھار لی ہے‘۔
Rajpal bhai aap 30 yrs se kaam kar rahe ho aur hum sabne aapko repeat kiya hai baar baar kyunki aap apna kaam jante ho aur ek value laate ho , kaam toh aapko bohot milega aur issi dollar rate pe milega aur milte rahega . Hakikat yeh hai .
Aur yeh yaad rakhna ke kabhi kabhi flow… pic.twitter.com/CzE86CCYXHیاد رہے کہ راجپال یادو حالیہ دنوں میں ایک بڑے قانونی معاملے سے گزر رہے ہیں، اداکار کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں حال ہی میں تہاڑ جیل میں وقت گزارنا پڑا، بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا۔
اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سلمان خان نے ’ایکس‘ پر لکھا ’راجپال بھائی، آپ 30 سال سے کام کر رہے ہو اور ہم سب نے آپ کے ساتھ بار بار کام کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام میں مہارت رکھتے ہو اور ایک خاص ویلیو لاتے ہو۔ آپ کو بہت کام ملے گا اور اسی ڈالر ریٹ پر ملتا رہے گا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اور یہ یاد رکھنا کہ کبھی کبھار بہاؤ میں کچھ بات نکل جاتی ہے، اگر دینا ہی ہے تو دماغ میں رکھو اور دل سے کام کرو جب کہ ڈالر اوپر ہو یا نیچے، کیا فرق پڑتا ہے، دینا تو بھارت میں ہی ہے۔