وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس: وزیراعظم کا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی کابینہ ارکان نے ڈسک بجائے، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو بھی مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع  نے کہا کہ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بھی کابینہ ارکان نے ڈسک بجائے، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو بھی مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔

وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔

Load Next Story