وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات متوقع 

وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف علی زرداری کو مشرق وسطی صورتحال اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر آصف علی زرداری کو مشرق وسطی صورتحال اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ساڑھے 11 بجے ہو گا، وزیراعظم اج مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم امریکا اورایران کے درمیان سیز فائر پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر لبنان سمیت مختلف خطوں میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے جسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام دانشمندی اور دور اندیشی کا مظہر ہے۔

وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ ایران اور امریکا کے وفود کو جمعہ، 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لیے مزید مذاکرات کیے جا سکیں۔

Load Next Story