مذاکرات کی حکومتی دعوت پر مشاورت کیلیے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی جلسے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آج محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوگا جہاں اہم سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر مشاورت کی جائے گی جبکہ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Load Next Story