عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کی بہترین سفارت کاری پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایکس (ٹویٹر) پر جاری پوسٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ میں وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں جنہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نواز شریف نے مزید لکھا کہ میں ایران اور امریکا کی قیادت کو بھی امن اور تدبر کا راستہ اختیار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ قدم عالمی استحکام کی طرف ایک بامعنی پیش رفت ثابت ہو۔
I warmly commend Prime Minister Shehbaz Sharif, Deputy Prime Minister Ishaq Dar, and Field Marshal Syed Asim Munir for their exceptional diplomatic efforts in averting a major global crisis and securing Iran - U.S. ceasefire. I also applaud the leadership of Iran and the United…