پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے زخمی کھلاڑی حمزہ سجاد کی صحت متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ سجاد نے صحتیابی کے بعد ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔
حمزہ سجاد کے ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔
مارک چیپمین نے حمزہ سجاد کو گلے لگا کر کہا کہ تمہیں دوبارہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران مارک چیپمین نے زوردار شاٹ کھیلا تو گیند حمزہ سجاد کے سر کے پچھلے حصے پر جالگی تھی۔
گیند لگنے سے وہ زمین پر گرگئے تھے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔