پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی لائیو شو میں توڑ پھوڑ، وائرل ویڈیو کی حقیقت جانیے

بھارتی اینکر پاکستان کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوکر نیوز روم کا سیٹ توڑ دیتا ہے

خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کو کامیابی سے روکنے پر پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہوگئی ہے لیکن پاکستان کی تعریف بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں پارہی۔

بھارت کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی مستقل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں لیکن ان کے انداز اور الفاظ کے چناؤ نے انھیں خود مذاق کا نشانہ بنادیا۔

ارنب گوسوامی کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک بھارتی اینکر پاکستان کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتا ہے اور غصے میں نیوز روم کا سیٹ توڑ دیتا ہے۔

ویڈیو میں اینکر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’دوستو یہ جو نیوز آئی ہے، سن لیجئے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے بیچ چھڑنے والا یودھ روک دیا ہے، دنیا کو ہلا دینے والا قدم، پر کیا یہ ہمارے لیے جیت ہے؟ نہیں! ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں  پوچھنا ہوگا، کیوں ہمیں ہمیشہ کنارے پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ یہ برداشت نہیں ہوتا‘‘۔

بھارتی اینکر کی یہ ویڈیو اے آئی ٹول سے بنائی گئی ہے۔ اگر غور کیا جائے تو ویڈیو کی کوالٹی دھندلی ہے اور نیوز اسٹوڈیو میں بیک گراؤنڈ اسکرین پر چلنے والی عبارت میں اسپیلنگ کی غلطیاں ہیں، جو کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس میں نہیں ہوتی۔

اے آئی سے بنائی گئی یہ فیک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور خوب وائرل ہوئی، لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Load Next Story