تحریک انصاف کا عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

بانی چیئرمین عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر کی ایکسپریس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو

بیرسٹر سلمان صفدر کے ٹویٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے شدید ردعمل دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے حقوق جیل مینول اور رولز کے مطابق بحال کیے جائیں اور ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر نے اپنی گزشتہ رپورٹ میں بانی چیئرمین کی رہائشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا تھا، تاہم حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کو گزشتہ 24 گھنٹوں سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کی رہائشی حالت فوری بہتر بنائی جائے اور چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بانی چیئرمین کی آنکھ کا علاج جاری ہے۔

Load Next Story