ایران جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، اقوام عالم  کا اظہار تشکر

جنگ بندی کے بعد بطور ذمہ دار ریاست پاکستان کے اعتماد اور وقار میں عالمی سطح پر بھرپور اضافہ ہوا ہے

عالمی سطح پر امریکا ایران جنگ بندی میں مؤثر اور نتیجہ خیز سفارتکاری پر پاکستان کی بھرپور پذیرائی جاری ہے۔

مختلف ممالک کی اہم  شخصیات کی جانب سے مثبت ردعمل میں پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔

چین  نے  ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے مؤثر کردار کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔ اسی طرح آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے جنگی بندی میں پاکستان کے احسن کردار پر شکریہ ادا کیا۔

آسٹرین چانسلرکرسچن اسٹوکر نے کہا کہ شدید بحران اور تباہ کن اثرات رکھنے والی جنگ کو رکوانےپر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بھی پاکستان کے بطور ثالث شاندار کردار پر شکریہ  ادا کیا۔

وزیر خارجہ نیوزی لینڈ ونسٹن پیٹرز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی  کیساتھ ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کو بھی سراہتا ہے۔

دوسری جانب یورپین کونسل اور یورپی یونین کمیشن کی صدور  نے بھی ایران امریکا جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا جبکہ برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جرمنی ، کینیڈا ، ڈنمارک ، نیدر لینڈ، اسپین اور جاپان نے بھی مشترکہ بیان میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

قازقستان ، ملائیشیا کے صدور اور ناروے ، سویڈن کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کی بہترین سفارتکاری کو خوب سراہا جبکہ قطر،عمان، پرتگال، رومانیہ سمیت متعدد ممالک نے بھی  پاکستان کی امن کوششوں کو قابل ِتحسین قرار دیا۔ 

Load Next Story