پنجاب میں دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ درج کرانے کیلئے ایپ کا افتتاح
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔
وزیر اعلیٰ نے پنجاب پولیس کی نئی موبائل ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے یا خدمت مرکز جائے بغیر گھر بیٹھے درج کروا سکیں گے۔
مزید یہ کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے بعد ایف آئی آر بھی شہریوں کو گھر پر ہی موصول ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔