پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کا حیدرآباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف

ایونٹ کا 20 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کراچی کنگز نے حیدرآباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 20 ویں میچ میں کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان معین علی نے 16 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اعظم خان 26، محمد وسیم 25، سلمان آغا 24، ریزا ہینڈرکس 2 اور عباس آفریدی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان مارنس لبوشین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story