کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی پلیئرز کی انجوائےمنٹ، پیڈل اور گالف سرگرمیوں میں شرکت
ان غیر ملکی کرکٹرز نے ایس ایس یو کے ٹینس کورٹس پر بھی وقت گزارا اور مختلف شاٹس کھیلتے رہے
پی ایس ایل 11 میں اپنے پانچویں میچ میں دوسری فتح سے ہمکنار ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پیڈل اور گالف کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ کو تفریحی دن گزارا۔
گزشتہ روز راولپنڈی پنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے کر چار پوائنٹس جوڑنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی ریلی روسو، بین میکڈرموٹ، بریٹ ہیمپٹن، سیم ہارپر، الزاری جوزف، بیون جیکبز اور ٹام کرن ہفتے کی دوپہر کراچی گالف کلب پہنچے اور چلچلاتی دھوپ میں لش گرین کورس پر گالف کھیلی اور لطف اندوز ہوئے۔