امریکی خاندان کو پانچ برس بعد گمشدہ بلی مل گئی

بِلی کو رواں برس مارچ کے آخر میں جانوروں کے شیلٹر میں لایا گیا تھا

امریکا میں ایک خاندان کو پانچ برس سے گمشدہ پالتو بلی مل گئی۔

ٹیکساس میں موجود ولیمسن کاؤنٹی ریجنل اینیمل شیلٹر نے بتایا کہ بلی کو رواں برس مارچ کے آخر میں فیسلیٹی میں لایا گیا اور جب اس کی مائیکرو چپ کو اسکین کیا گیا تو اس کے مالکان کی معلومات سامنے آئی۔

بلی کے مالک نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ چِپ مل گئی۔ جس کے بعد انہوں نے ولیمسن کاؤنٹی کا ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ پیج چیک کیا اور وہاں انہیں اپنی پالتو بلی دِکھی۔

شیلٹر کے اہلکاروں یہ جان کر حیران تھے کہ ‘کِٹ کیٹ‘ نامی یہ بلی پانچ برسوں سے گمشدہ تھی۔

Load Next Story