پاکستان کی سفارتی کامیابی پر سمندر پار پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند

پاکستان امن کا فاتح بن کر ابھرا ہے اور اس کامیابی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مضبوط قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق پاکستان امن کا فاتح بن کر ابھرا ہے اور اس کامیابی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکری قیادت کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث مخالفین کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑے، جبکہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا کی تاریخ میں ایک اہم باب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی قومی غیرت، وقار اور امن پسند پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان کی پہچان امن اور استحکام کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے اور یہی پہلو عالمی سطح پر ملک کے مثبت کردار کو اجاگر کر رہا ہے۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ قیادت کی بصیرت اور جرات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جو پاکستان کے ذمہ دارانہ اور متوازن کردار کا واضح ثبوت ہے۔

Load Next Story