مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے، محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔