افغانستان میں سنسرشپ نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا
صحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے
افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن (اےایم ایس او) نے افغان طالبان کی زیرِ حراست صحافیوں شکیب احمدنظری، بشیر حاطف، حمید فرہادی اور دیگر کی حالت زارپرشدید تشویش کا اظہار کیا۔
صحافتی تنظیم اےایم ایس او کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم میں صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ناجائزحراست نے خوف، دباؤ اور عدم تحفظ کی فضا کو مزید گہرا کر دیا۔
صحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے۔