فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ برقرار، معاشی استحکام اور پالیسی تسلسل کی توثیق
پاکستانی معیشت اصلاحات، استحکام اور پائیدار ترقی سے بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا واضح ثبوت فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ برقرار رکھنا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بی نیگیٹو برقرار رکھنا معیشت میں بہتری اور پالیسیوں کے تسلسل کی علامت ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی بھی پاکستانی معیشت کی بہتری کو سہارا دے رہی ہیں۔
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی تقریباً 7.9 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔ پاکستان تمام تر بیرونی چیلنجز کے باوجود استحکام، اصلاحات اور پائیدار ترقی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔