فضا علی لائیو شو میں شوہر کیساتھ غیراخلاقی حرکت پر مشکل میں پھنس گئیں

’اس طرح کی حرکات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اور پروگرام ٹیم کیخلاف کاروائی کی جائے‘

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت پر قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان اور مہمان کی جانب سے نازیبا حرکات پر چیئرمین پیمرا کو شکایت جمع کردی۔

درخواست میں ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کے ساتھ براہ راست پروگرام میں نازیبا اور غیر اخلاقی عمل پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Load Next Story