ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ

وزیراعظم جمعرات کو ترکیہ اور پھر قطر کا بھی دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں ہوں گے، جہاں وزیرِ اعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون، علاقائی امن اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم ترکیہ میں پانچویں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ہمراہ قائدین کے پینل میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

فورم کے موقع پر وزیرِ اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

Load Next Story