بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کے جواب میں ’میرا لیاری‘ ریلیز کیلئے تیار

لیاری کی گلیوں میں صرف گینگ وار نہیں بلکہ عالمی سطح کا ٹیلنٹ اور خواب پلتے ہیں، فلم کے ذریعے پیغام

بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر‘ کے جواب میں لیاری کا مثبت اور حقیقی چہرا دکھانے کے لیے فلم ’میرا لیاری‘ کا پریمیئر یوکے اشین فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ 

بھارتی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی متنازع فلم ’دھرندھر‘ کے جواب بنائی گئی فلم ’میرا لیاری‘ میں کراچی کے شہر کا حقیقی اور مثبت چہرا دکھایا گیا ہے۔ 

یہ فلم صرف پاکستان تک محدود نہیں ہوگی بلکہ 2 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے 28ویں بین الاقوامی ’یوکے ایشین فلم فیسٹول‘ میں پریمئر کی جائے گی۔ 

Load Next Story