پوپ لیو کا منفرد انداز، مسجد میں داخلے سے پہلے احتراماً جوتے اتار دیے

پوپ لیو کے اس اقدام کو بین المذاہب احترام اور ہم آہنگی کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک April 14, 2026

الجزائر: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے الجزائر کے دورے کے دوران ایک جامع مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل احتراماً اپنے جوتے اتارے۔

پوپ لیو کے اس اقدام کو بین المذاہب احترام اور ہم آہنگی کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور امن کے فروغ پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں پوپ لیو نے کہا کہ خدا کی قربت حاصل کرنے کا مطلب صرف عبادت تک محدود نہیں بلکہ ہر انسان کا احترام کرنا اور بقائے باہمی کو اپنانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اسی وقت ممکن ہے جب انسان ایک دوسرے کو سمجھنے اور قبول کرنے کا رویہ اختیار کریں۔

پوپ لیو نے اس موقع پر تمام اقوام کے لیے دعا بھی کی اور امید ظاہر کی کہ دنیا میں امن، انصاف اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا جذبہ فروغ پائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور عالمی سطح پر امن کے پیغام کو تقویت دینے کی ایک مثبت پیش رفت ہے۔