اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ عسکری معاہدہ معطل کردیا

اس معاہدے پر 2016 میں دستخط ہوئے تھے

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اور اٹلی کے عسکری معاہدے کی تجدید قریب تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاہدے پر 2016 میں دستخط ہوئے تھے اور اس میں فوجی سازوسامان اور تحقیق پر تعاون شامل تھا۔ اسے ہر پانچ سال بعد تجدید کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے یہ فیصلہ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے لبنان کے دورے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

Load Next Story