نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد کا پشاور کا دورہ، سکیورٹی اورانسداد دہشت گردی پر بریفنگ
نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 92 رکنی وفد نے پشاورکا دورہ کیا، وفد کو خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی اقدامات اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔
وفد کی کور کمانڈر پشاور سے ملاقات کے دوران قومی و علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے گورنر ہاؤس اور قلعہ بالا حصار میوزیم کا دورہ کیا، یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وفد کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے بتایا کہ پاک فوج کیسے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی تھریٹس کا مقابلہ کر رہی ہے، پاک فوج اور فرنٹیئر کور ملکی دفاع کے ساتھ تعلیم، صحت اور کھیلوں کے فروغ میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بدولت خیبر پختونخوا میں کافی بدلاؤ آیا جو ہم سوشل میڈیا پر دیکھتے تھے ہمیں اسکے بالکل برعکس نظر آیا، پاک فوج نے دشمن کا ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی سرزمین کے چپے چپے کا بھرپور دفاع کیا۔
وفد کے شرکاء نے دورے کو معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی خدمات کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔