سمے رائنا کو امیتابھ پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا، راکھی ساونت کی سخت وارننگ
نامور بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اپنے حالیہ اسٹینڈ اپ میں لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو روسٹ کیا تھا جس پر ان کے بیٹے سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے کامیڈین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔
بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا نے یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔
بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمے رائنا، یہ بہت غلط بات ہے، آپ امیتابھ بچن جی کے بارے میں فضول بات نہیں کر سکتے کیونکہ ابھیشیک بچن میرے فیورٹ اداکار ہیں۔
فوٹوگرافرز سے مختصر گفتگو کے دوران اس معاملے پر بات کی۔ انٹرنیٹ پر اس وقت توجہ اس وقت بڑھی جب بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اپنے حالیہ شو میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں تبصرہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں، میں آپ سے محبت کرتی ہوں، ابھیشیک بچن… امیتابھ بچن جی کے آگے پولیو پولیو مت بولو، ورنہ سمے رائنا، ورنہ میں تمہاری ساری پول کھول دوں گی۔ تم چپ بیٹھو۔
یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب سمے رائنا نے اپنے کامیڈی اسپیشل میں امیتابھ بچن کا ذکر کیا۔
امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد اور میں خود سمے رائنا کو بطور آرٹسٹ پسند کرتے ہیں لیکن مذاق اور بدتمیزی میں ایک لکیر ہوتی ہے جب کہ ہمیں لگا تھا کہ وہ پچھلے تنازع سے کچھ سیکھیں گے۔
دوسری جانب اداکار اعجاز خان نے بھی ایک انٹرویو میں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اس بدتمیز آدمی کو میں کیا کہوں؟ شاید یہ اپنے ماں باپ سے بھی ایسے ہی بات کرتا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے اتنے بڑے مہانایک امیتابھ بچن صاحب کے بارے میں کوئی بھی آکر کچھ بھی بول رہا ہے۔