مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں مزدور سراپا احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ
مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے سبب عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
کانگریس رہنما اجے رائے کا کہنا تھا کہ اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے، مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکل کر پرتشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ شائننگ انڈیا کے نام نہاد دعوؤں کے برعکس بڑھتے مظاہرے نااہل مودی کی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔