کرشنا ابھیشیک اور گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا میں 14 سال بعد صلح
معروف بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور اُن کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان طویل عرصے سے جاری ناراضی بالآخر ختم ہوگئی۔
یہ صلح ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر دیکھنے میں آئی، جہاں دونوں آمنے سامنے آئے تو ماحول نہ صرف خوشگوار رہا بلکہ ہنسی مذاق اور جذباتی لمحات سے بھی بھرپور تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور پرانی تلخیاں بھلا کر نئے سرے سے تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دیا۔
اس موقع پر کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کشمیرہ شاہ بھی موجود تھیں، جبکہ اس یادگار لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں تینوں کو مسکراتے، خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے اور ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
14 साल की दूरियाँ… और फिर एक पल में सब खत्म ❤️
जब Sunita Ahuja ने अपने भांजे Krushna Abhishek और उनकी पत्नी Kashmera Shah को स्टेज पर गले लगाया… वो सिर्फ एक मुलाकात नहीं थी, एक पूरा रिश्ता फिर से जुड़ने का पल था 🥹
कभी-कभी समय कितना भी निकल जाए, दिल के रिश्ते अपना रास्ता ढूंढ… pic.twitter.com/StxYNv95Y6— VINI 💞 (@_Vini_Attitude) April 15, 2026
سنیتا آہوجا نے خود بھی اس صلح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ رنجش تقریباً 14 برس تک جاری رہی، مگر اب وہ دل میں کوئی ناراضی نہیں رکھنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آخر کب تک اپنے ہی بچوں سے ناراض رہا جا سکتا ہے، جب سب اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں تو دل صاف کر دینا ہی بہتر ہے۔
یاد رہے کہ یہ تنازع ابتدا میں ایک مزاحیہ شو کے دوران ہونے والے مذاق سے شروع ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ سنگین خاندانی اختلاف میں بدل گیا اور کئی برسوں تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اب دونوں کے درمیان صلح نے مداحوں کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔