وزیراعظم کی امیرِ قطر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ میں انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی

وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ میں انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی عوام کی جانب سے امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا، قطر کی فضائی حدود میں داخلے پر پاکستانی طیارے کے استقبال کے لیے قطری لڑاکا طیارے بھیج کر غیرمعمولی مہمان نوازی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ 

وزیراعظم نے اس اقدام کو قطر کی روایتی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی قرار دیا۔

ملاقات کے دوران خلیجی خطے سمیت بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی،  ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی میں کمی، مکالمے اور عالمی سطح پر قریبی رابطہ کاری کے ذریعے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت  کی، قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا، سیکیورٹی، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں ہونے والی مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو پاکستان کے قطر اور خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

Load Next Story