دورہ بنگلا دیش کیلیے ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ کی ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق عمر گل، اسد شفیق اور عبدالسعد کو نئی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر گل کو ٹیسٹ ٹیم کا بولنگ کوچ جبکہ اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب عبدالسعد ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دے چکے ہیں اور پہلی بار مینز ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں
ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کا نام بھی تقریباً فائنل ہوچکا ہے جس کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی کو شیڈول ہے۔