کراچی: بس اور ٹرک کی ٹکر سے ایک گھنٹے میں 2 خواتین جاں بحق
ماڑی پور روڈ پر مزدا ٹرک کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی
کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات سے ایک گھنٹے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ نمائش پیپلز چورنگی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔
جاں بحق 30 سالہ خاتون کی شناخت صائمہ اور شوہر کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر مزدا ٹرک کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔