ہیکنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا خاص ورژن متعارف
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا ایک خاص ورژن متعارف کرا دیا ہے جسے خاص طور پر ہیکنگ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس ریلیز کا مقصد سائبر سیکیورٹی ماہرین کو یہ سہولت دینا ہے کہ وہ اس سسٹم کی مدد سے ممکنہ حملوں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف بہتر دفاع تیار کر سکیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق جی پی ٹی-5.4-سائبر ایک ایسا ماڈل ہے جسے ’خاص طور پر اضافی سائبر صلاحیتوں کے ساتھ اور نسبتاً کم پابندیوں کے تحت فائن ٹیون کیا گیا ہے‘۔دیگر تبدیلیوں کے ساتھ، اب یہ ماڈل ایسی کمزوریاں تلاش کرنے سے کم انکار کرتا ہے جو ہیکرز کے لیے کارآمد ہو سکتی ہیں۔
اوپن اے آئی کی یہ ریلیز اس وقت سامنے آئی جب اس سے کچھ ہی پہلے اینتھروپک نے اپنا نیا ماڈل کلاؤڈ مائتھوز جاری کیا، جو کافی حد تک اسی نوعیت کا ہے۔
اس ماڈل کی ریلیزنے خدشات کو جنم دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت انٹرنیٹ کی سیکیورٹی کے بڑے حصے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، کیونکہ یہ پہلے سے نامعلوم کمزوریوں کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔