بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پر بند

شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے

بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پربند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادیٔ نیلم کے علاقوں دواریاں، شیخ بیلہ اور کیل کے مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوچکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مقامات پرسڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

محکمہ شاہرات کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی وادیٔ نیلم کا رخ کرنے والے سیاحوں کواحتیاط کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Load Next Story