کراچی: سبزی منڈی کےقریب 75 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، مزاحمت پر پیٹرول پمپ مالک زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

پولیس کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب پیٹرول پمپ کا مالک رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہا تھا

کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی کے مرکزی گیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 75 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق پیٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب پیٹرول پمپ کا مالک رقم بینک میں جمع کرانے کے لیے جا رہا تھا۔

کار سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گاڑی روک کر مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مالک کو گولی لگ گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

Load Next Story