کوہاٹ ڈگری کالج کے لاپتا لیکچرار کی درخواست پر سماعت، فوری ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ میں کوہاٹ ڈگری کالج سے لاپتہ ہونے والے کمپیوٹر سائنس لیکچرار کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

پشاور ہائیکورٹ میں کوہاٹ ڈگری کالج سے لاپتہ ہونے والے کمپیوٹر سائنس لیکچرار کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی، جبکہ کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی مبینہ طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صوبے میں کیا ہو رہا ہے، تعلیمی اداروں سے لوگ غائب ہو رہے ہیں، عدالت نے کہا کہ لیکچرار کو مبینہ طور پر اٹھایا گیا، تعلیمی ماحول میں ایسا ہونا کسی صورت مناسب نہیں۔

چیف جسٹس نے پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عدالت نے آر پی او کوہاٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Load Next Story